Skip to content
سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا
سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 51.35 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.6 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3.7 ارب روپے رہا تھا ۔
فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 1.9 ارب روپے یعنی 51 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔