یہ اہم سنگ میل عبور کرنے کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 108 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں،پاکستان کے بابر اعظم 90 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔