پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم مقدمہ میں بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ایمرجنسی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے، عدالت نےُاستفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں؟ جس پر نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے ایف ائی اے کا بھی کوئی مقدمہ وزیر اعلیٰ کے خلاف درج نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا کہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے تاہم عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 40 روز تک حفاظتی ضمانت دے دی۔