کرک : ٹرک اور مسافرکوچ میں تصادم , 10 افراد جاں بحق

کرک : ٹرک اور مسافرکوچ میں تصادم ,  10 افراد جاں بحق

کرک میں انڈس ہائی وئے پر ٹرک اور مسافرکوچ میں تصادم  سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے دربار ہوٹک کے قریب پرانا ایس این جی پی ایل کے ساتھ پیش آیا، جہاں کنٹینر مسافروں سے بھری کوچ پر گر گیا۔

میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے  کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

امدادی ٹیموں نے کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے مسافروں کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 مسافر کوچ میں سوار تھے، جس میں سے 10 موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور  کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک حادثے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں کرک میں تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *