اہم وفاقی اور صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

اہم وفاقی اور صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اپنی ایک دستاویز میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز اور چیئرمین سینیٹ سمیت بے شمار وفاقی اور صوبائی اور صوبائی محکمے بجلی بلوں کے نادہندگان کی فہرست میں شامل  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، وزیرِ خزانہ

آزاد ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق وفاقی ادارے آئیسکو کے مجموعی طور پر19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں جبکہ صوبائی ادارے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے3 ارب49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نادہندہ  ہیں۔

دستاویز کے مطابق سی ڈی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے جبکہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ بجلی بلوں کی مد میں 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، اسی طرح چیئرمین سینیٹ بجلی بلوں کی مد میں 8کروڑ 80 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ اقساط کی سہولت فراہم کرنے کا امکان

آئیسکو کے مطابق پارلیمنٹ لاجز آئیسکو کا12کروڑ 70 لاکھ روپے، وزارت داخلہ بجلی بلوں کی مد میں 24 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ کینیٹ بورڈ چکلالہ بجلی بلوں کی مدمیں 2 ارب روپے سے زیادہ کے نادہندہ ہیں، اسی طرح واسا نے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کو ایک ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے ہیں، پنجاب پولیس نے آئیسکو کو 18 کروڑ60 لاکھ روپے دینے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایف آئی اے بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کا 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، اسی طرح وزارت تعلیم، وزارت صحت بجلی بلوں کی مد میں آئیسکو کے نادہندگان میں شامل ہیں جبکہ وزارت ریلویز سمیت دیگر کئی ادارے بھی بجلی بلوں کی مد آئیسکو کے ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *