احساس اپنا گھر سکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے بلاسود آسان قرضوں کی فراہمی

خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے احساس اپنا گھر اسکیم کا آغاز کر دیا، جس کے تحت مستحق افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر بنا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ’احساس اپنا گھر اسکیم ‘کے تحت حکومت 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ فراہم کرے گی، جس کی واپسی سات سال کی آسان ماہانہ اقساط میں ممکن ہوگی۔ ترجمان کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ صرف وہی افراد اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے جن کی ماہانہ آمدن ایک لاکھ روپے سے کم ہو۔

مزید پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے: مریم نواز

حکومت نے اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب روپے مختص کیے ہیں اور قرض کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 مئی مقرر کی گئی ہے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کا کم از کم 100,000 روپے ماہانہ آمدن ہونا ضروری ہے، ساتھ ہی وہ زمین کے ایک ٹکڑے کا مالک ہو اور اس کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *