خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے جس پر ایوان کے اندر اور باہر بات کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا اعلان کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا مقدمہ اسلام اباد کے مختلف ایوانوں میں پڑا ہے، انہیں لانے میں ناکام ہیں۔