شہباز گل کو پارٹی سے نکالے جانے کا امکان

شہباز گل کو پارٹی سے نکالے جانے کا امکان

عمران خان کو جیل میں پی ٹی آئی کے بیرون ملک موجود رہنما شہباز گل کیخلاف شکایات پہنچادی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل حد سے تجاوز کرنے لگے ہیں اورپارٹی کوشدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں سے آئے روز بدتمیزی اور گروپنگ پرشہباز گل کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے حکم پر شہباز گل کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کچھ دن تک ہوجائے گا۔ عمران خان تک شہباز گل کی متعدد شکایات پہنچا دی گئیں۔ شہباز گل کی پارٹی رہنماؤں کیساتھ بدتمیزی کی شکایات بھی عمران خان تک پہنچ گئی ہیں۔ پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اہم فیصلے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی شکایت بھی عمران خان تک پہنچائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: میں نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم پارٹی رہنما نے عمران خان سے شکایت کی کہ شہباز گل پارٹی کے اندر توڑ پھوڑ اور گروپ بندی کررہا ہے اورعمران خان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر غداری اور سنگین الزامات بھی شہباز گل پر چارج شیٹ کا حصہ ہیں۔ جیل میں ہونے والی ایک دو ملاقاتوں کے بعد پارٹی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ پارٹی کے کئی سینئر اور اہم رہنما شباز گل سے بہت تنگ ہیں۔ کئی سینئر رہنما بارہا عمران خان سے شہباز گل کی شکایت کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *