پاکستان بھر میں کل بروز بدھ چھٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر افواہ
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر Jansher2600 نامی اکائونٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کل بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ویڈیو میں جیو نیوز کے سکرین شاٹ کیساتھ ’بدھ چھٹی کا اعلان‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے سکرین شاٹ میں ایک نوٹیفکیشن دکھایا گیا ہے اور تحریر کیا گیا ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور اسٹیٹ بینک کو چھٹی کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس ویڈیوپر تقریباََ 1ملین ویوز آچکے ہیں۔
حقیقت کیا ہے؟
تاہم حقیقت میں حکومت کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ٹک ٹاک صارف جس نے مذکورہ ویڈیو اپ لوڈ کی اس نے 29اکتوبر کو بھی یہی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ صارف نے 29اکتوبر بروز منگل کو یہی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جب اگلے دن بدھ تھا۔ 2024میں اس ویڈیو پر 3ملین سے زائدویوز آئے تھے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کل کہیں بھی تعطیل کا اعلان نہیں کیا اور تمام سرکاری و پرائیویٹ ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔