پاکستان ریلوے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نجکاری نہیں ہو گی، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی

پاکستان ریلوے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نجکاری نہیں ہو گی، وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے نجکاری نہیں ہوگی تایم ٹرینیں آؤٹ سورس کر رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جسکی نجکاری نہیں کریں گے تاہم کچھ ٹرینز اور ریلوے کے اسکولزکوبھی آؤٹ سورس کر رہے ہیں، ریلوے کے 8 میں سے 7 اسپتال آؤٹ سورس کر رہےہیں۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورسنگ محکمے کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی، اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو 30 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائےگا، پاکستان ریلوے اسٹریٹجک اثاثہ ہے، اس کی نجکاری نہیں ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *