عمران خان نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے پیغام جاری کیا تھا کہ انہوں نے کسی کو بھی مذاکرات کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے، اعظم سواتی کا دعویٰ

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے عمران خان کی آشیرباد حاصل کر لی ہے۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو ان کے پاس پی ٹی آئی کے بانی تیار ہیں کہ وہ اپنی آزادی کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ہفتے کے روز کسی بھی بات چیت سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی قیادت کی توجہ سیاسی بیان بازی پر نہیں بلکہ اصولوں اور مناسب عمل کی پاسداری پر مرکوز ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جاری ‘مذاکرات’ کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح کے کسی ‘معاہدے’ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اعظم سواتی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دعویٰ، سلمان اکرم راجہ نے لاعلمی ظاہر کر دی

اسی طرح بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ عمران خان نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹاسک دے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کےدوران کہا ہے کہ میں نے کسی کو ایسی بات چیت کا اختیار نہیں دیا جس میں یہ تاثر ہو کہ میں ڈیل چاہتا ہوں۔ میری رہائی قانون اور آئین کے مطابق ہوگی۔ میں کسی بھی قسم کے معاہدے کو مسترد کرتا ہوں۔ میں نے کسی کو بھی اپنی طرف سے مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی صفوں اور کارکنوں میں بڑھتی ہوئی اندرونی کشمکش پر بھی بات کی اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام یا میڈیا میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دیں۔ پارٹی کے اندر نظم و ضبط ہونا چاہیے۔ گوہر نے کہا کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی بھی باہر بات نہیں کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *