بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح کے لیے پاک بحریہ کا اہم اقدام

بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح کے لیے پاک بحریہ کا اہم اقدام

پاکستان بحریہ نے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ پاک بحریہ کے اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کیا ہے۔

Video Player

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا، پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *