پاکستان میں سعودی ریال کے شرح تبادلہ میں اضافہ

پاکستان میں سعودی ریال کے شرح تبادلہ میں اضافہ

16 اپریل2025 پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی تازہ ترین شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 74.77 روپے پر مستحکم رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ریال کی قیمت فروخت میں بھی اضافہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 75.32 روپے ہے۔ ریال مملکت سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصر طور پر ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے۔ ایک ریال کو 100 حلالہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قیمت

1 سعودی ریال کی قیمت فروخت 74.77 پاکستانی روپے

1,000 سعودی ریال کی قیمت 74,770 پاکستانی روپے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، یہ پہلا موقع ہے جب ماہانہ ترسیلات زر 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ مارچ 2024 کے مقابلے میں سال بہ سال 37.3 فیصد اضافہ اور فروری 2025 کے مقابلے میں ماہانہ 29.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ترسیلات زر بھیجی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر 33 فیصد زیادہ ہیں جبکہ فروری 2025 میں یہ رقم 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔ سال بہ سال سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ 2024 میں یہ 704 ملین ڈالر رہی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

سعودی عرب ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے جو پاکستان کو مالی معاونت اور سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں 25 سے 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ وہ سعودی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کو ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب فوریکس پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 493 سعودی ریال رہی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں 24 ہزار 100 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 857 سعودی ریال جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 11 ہزار 995 سعودی ریال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *