سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 8 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کیساتھ 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

دوسری جانب پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی تازہ ترین شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 74.77 روپے پر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ریال کی قیمت فروخت میں بھی اضافہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 75.32 روپے ہے۔ ریال مملکت سعودی عرب کی سرکاری کرنسی ہے اور اسے مختصر طور پر ایس اے آر یا ایس آر کہا جاتا ہے۔ ایک ریال کو 100 حلالہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *