اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، بجلی فراہم کرنیوالے 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی معطل

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، بجلی فراہم کرنیوالے 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی معطل

آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے طوفان کے بعد بجلی فراہم کرنے والے 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی کا تعطل آگیا۔

آئیسکو کے مطابق کمپلینٹ سٹاف فیلڈ میں موجود اورمتاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم نے افسران کو سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آئیسکو صارفین بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں اورکسی بھی شکایت یا ہنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز یا ہیلپ لائن 118 پر کال کریں۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

واضح رہے کہ بدھ کی سہ پہر اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ راولپنڈی میں اچانک شدید ژالہ باری اور طوفانِ بادو باراں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شدید ژالہ باری کے نتیجے میں درخت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان میں ڈنٹ پڑ گئے، گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا، اچانک شدید ژالہ باری سے عوام کا باہر نکلنا محال ہو گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *