آئندہ بجٹ میں تنخواہوں سے متعلق خوشخبری ملنے کا امکان

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں سے متعلق خوشخبری ملنے کا امکان

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ بجٹ کے لیے مجوزہ ٹیکس اقدامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تین مختلف تجاویز تیار کی ہیں، جن کے تحت انکم ٹیکس کی موجودہ نچلی حد جو اس وقت سالانہ چھ لاکھ روپے ہے کو بڑھانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی

نئی تجاویز کے مطابق ممکنہ طور پر سالانہ آمدن کی پہلی سلیب میں اضافے کے ساتھ ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں کو بھی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس کی سلیبز میں رد و بدل کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کا مقصد کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ کم کرنا ہے۔ تاہم یہ تمام ریلیف اقدامات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔ ایف بی آر کا منصوبہ ہے کہ ریٹرن فارم کو سادہ اور عوام کے لیے قابلِ فہم بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس نیٹ میں آسکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *