شہداء اور غازی ہمارا لازوال فخر ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ’شہداء اور غازی ہماری قوم کا لازوال فخر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو جرأت، شجاعت اور قوم کی بے مثال خدمت پر عسکری اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سینئر فوجی افسران کے علاوہ شہداء اور اعزاز یافتہ جوانوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت مختلف اعزازات دیے گئے، شہداء کو دیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے  فخر کے ساتھ وصول کیے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ ہماری آج کی امن و آزادی انہی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، ’شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس امانت ہے‘۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے، صبر اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ قوم ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد خطرات کو ناکام بنانے پر فورسز کی تعریف کی ، آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف انتھک جدوجہد کو بھی سراہا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *