وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے عقیدہ، کمیونٹیز اینڈ ری سیٹلمنٹ لارڈ واجد خان نے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال نہ ہونے کی ممکنہ وجوہات سامنے آ گئیں

جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے برٹش پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کاؤشوں کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *