سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقراراور تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں425  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 405کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 بدھ کو کاروباری دن کے اختتام  پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 20 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 6پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد ڈالر 280.46 روپے سے کم ہوکر 280.40 روپے کا ہو گیاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *