ہنگری کا پاکستان کے 400 طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان

ہنگری کا پاکستان کے 400 طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان

ہنگری نے 400 پاکستانی طلبا کو سکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا، پاکستان کو جی ایس پی پلس پر تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت کے وزیر پیٹر سیزارٹو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

ہنگری کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس پر تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو سکالرشپس دیے جائیں گے۔

ملاقات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کو کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری پاکستان کو سفارتی پاسپورٹس پر ویزا استثنیٰ دے گا۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت، آرکیالوجی اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزہ استثنی کے حوالے سے تعاون کی تین یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *