محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید ژالہ باری، گرد آلود طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید ژالہ باری، گرد آلود طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے عوام کو شدید موسمی حالات سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مزید ژالہ باری، گرد آلود طوفان اور بارش کا امکان ظاہرکر دیا۔

جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور ان کے نواحی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز ژالہ باری اور بارش کے بعد آج کا موسم گرم اور خشک ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد بادل آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دی ہے اور شدید موسمی حالات کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں آج گرمی کی لہر برقرار رہے گی، جہاں دادو میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ سکھر میں 46 ڈگری تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *