کمشنر نے پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پرلگائی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اس کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہو گی۔ ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پیٹرول پمپ، یونس چورنگی، جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی۔