مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےعمر ایوب اور عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر کو حراست میں لینے کی مذمت کردی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں اور عمرایوب کو حراست میں لینا انتہائی افسوس ناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ جعلی حکومت کو اس فسطائیت کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کا مقصد عمران خان کو دباو میں لا کر ڈیل پر مجبور کرنا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں۔ مینڈینٹ چور حکومت نے مسلسل عدالتی احکامات اور قانون کو پاوں تلے روند دیا ہے۔ عدالتی احکامات کی مزید خلاف ورزی اب ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی رہنمائوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ حکومت اس ہتکھنڈوں سے باز نہ آئی تو سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائے۔