پولیس نے عمران خان کی بہنوں اور پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنمائوں کو رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنمائوں اور علیمہ خان کو چکری انٹرچینج کے قریب گاڑی سے اتار دیااور انہیں واپس لاہور جانے کی اجازت دیدی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اب ہماری تحویل میں نہیں ہیں۔ علیمہ خان و دیگر تا حال ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔ عمران خان کی بہنوں، کزن قاسم نیازی اور پی ٹی آئی رہنمائوں کو ویڈیو میں ایک مقامی ہوٹل میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اور صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر اور قاسم خان نیازی کو بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سمیت 7 افراد کے وارنٹ دکھا ئے۔