اس کمی کے بعد قومی خزانے میں زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 اپریل کو زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہے۔