آئندہ مالی سال کا بجٹ عید سے قبل پیش کرنے کا اصولی فیصلہ

آئندہ مالی سال کا بجٹ عید سے قبل پیش کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ عید سے قبل پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عیدسے پہلے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے وزارتِ خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کی کمی ہو گئی

ذرائع کے مطابق نیا بجٹ تین سے پانچ جون کے دوران پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے، قومی اسمبلی میں عیدسے دو یا تین روز قبل بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی، آئی ایم ایف کا مشن 14 مئی کو پاکستان پہنچے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *