آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

کراچی کے شہریوں کے لیے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ، قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو ہوگی۔ اسی طرح ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے اور فائن آٹے کی نئی قیمت 78 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 82 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *