پاک فضائیہ کا سی وی 30 طیارہ ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کے جسد خاکی لے کر پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا سی وی 30 طیارہ ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کے جسد خاکی لے کر پہنچ گیا

پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیارے کے ذریعے ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے جسد خاکی بہاولپور منتقل کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران میں جاں بحق تمام 8 افراد کا تعلق ضلع بہاولپور سے ہے۔ 8 پاکستانیوں کو ایران کےصوبے سیستان میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تمام جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد زاہدان میں پاکستان کونسل جنرل کےحوالے کیے گئے۔

جاں بحق افراد کی میتیں بہاولپور ایئرپورٹ پر اہلخانہ نے وصول کیں۔ مسلح افواج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کےساتھ ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور عسکری قیادت نے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل، 1فوجی جوان شہید

واضح رہے کہ ایرانی شہر سیستان میں 8 پاکستانی محنت کشوں کو ہاتھ باندھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے یہ معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھایا گیا۔ ایران نے پاکستانی حکومت کو پاکستانیوں کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور ان کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *