پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان فاطمہ ثنا میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔