این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کو برتری حاصل

این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کو برتری حاصل

قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کو برتری حاصل ہےجبکہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی امسبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوارصبا تالپورکو لال چند مالہی پر 30 ہزار ووٹوں کی برتی حاصل ہے۔ حلقہ میں 498 پولنگ اسٹیشنز میں سے اب تک 279 کا نتیجہ سامنے آیا ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صبا تالپور نے 84810 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند 47620 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *