کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں فی کلو 10 سے 17روپے فی کلو کمی ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں فی کلو 10 سے 17روپے فی کلو کمی ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں فی کلو 10 سے 17روپے فی کلو کمی ہوگئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کے نرخوں میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارش اور ژالہ باری سے متاثر چنگان گاڑیوں کی مرمت پر 50 فیصد رعایت کی آفر

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے 17 روپے کمی کے بعد اب 70روپے کلو میں ملے گا۔ ہول سیل میں فائن آٹے کے بھاؤ میں 10روپے کمی کے بعد نئی قیمت 78 روپے کلو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے تعمیرات کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار دیدیا

ریٹیل میں فائن آٹےکی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو ہوگئی۔اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپےکلو میں دستیاب ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *