این اے 213 ضمنی الیکشن : پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 1 لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لیکر کامیاب قرار

این اے 213 ضمنی الیکشن : پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 1 لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لیکر کامیاب قرار

ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کےسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی ا نتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 1 لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔ آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پی پی پی رہنما نواب یوسف تالپور کے وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی مکمل، بلاول بھٹو 4سال کیلئے چیئرمین منتخب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں فتح کو جیالوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے آج حیدرآباد میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب آزاد امیدوار لال چند مالہی نے الیکشن نتائج کو مسترد کر دیا ، ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا اور آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *