آزان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

آزان علی خان نے  آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

آزان علی خان نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا، میلبرن آسٹریلیا پاکستان کے نوجوان پاکستانی اسکواش کھلاڑی نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

فائنل میں انہوں نے میزبان ملک آسٹریلیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر نہ صرف ٹرافی جیتی بلکہ اپنی کامیابی پاکستان کے نام کی۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 17 اپریل تک میلبرن آسٹریلیا کے میلبرن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں 11 ممالک سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہونگے

مقابلے انڈر 11، 13، 15، 17 اور 19 کے عمر گروپس میں ہوئے، مرد و خواتین دونوں کیٹیگریز شامل تھیں، اور اس سال 10 مختلف کیٹیگریز میں چھے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کئے۔آزان علی خان نے فتح کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ جیت میرے وطن پاکستان، اور بالخصوص سکولوں سے باہر بچوں اور ان تمام خواب دیکھنے والوں کے لیے ہے جو وسائل کی کمی کے باوجود محنت کرتے ہیں۔

پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں، بس انہیں تھوڑی سی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔”یہ تاریخی کامیابی پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور مسلم ہینڈز کے تعاون سے ممکن ہوئی، جنہوں نے آزان کی تربیت، سفر اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے مسلسل سپورٹ فراہم کی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ آزان نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہو۔

اس سے قبل وہ اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں فاتح رہ چکے ہیں اور برمنگھم جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔اس موقع پر سید جاوید گیلانی ایگز یکٹو ڈائرئریکٹرمسلم ہینڈز نے کہاکہ ہم کھیل کے ذریعے پاکستان کے بچوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں۔ مسلم ہینڈز ہمیشہ تعلیم، کھیل، اور تربیت کے ذریعے بچوں کو مواقع دینے میں پیش پیش رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، سابق کپتان شاہد خان آفریدی

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے ہمیشہ آزان علی خان کی ہر ممکن رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔اور مقامی و عالمی میدانوں میں مکمل سپورٹ کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *