بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، 4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، 4 پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے  رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ:  عمر سرفراز چیمہ کا 9 مئی ریمانڈ کیس عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک

واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا،  اسی طرح نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر کا بھی ٹیرف کم ہوگا  اور سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا پاور ٹیرف بھی کم ہوگا ۔

علاوہ ازیں ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی درخواست کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *