پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے شدید زلزلے کی پیشنگوئی

پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے شدید زلزلے کی پیشنگوئی کر دی گئی۔

ای کیو کیو این (EQQN) کے بانی شہباز لغاری نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے 5.4 شدت کا زلزلہ آسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

شہباز لغاری کے مطابق ان کا ادارہ خود تیار کردہ نظام کے ذریعے زلزلے سے متعلق 128 گھنٹے (5 دن) پہلے پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں 12 اپریل 2025 کو آنے والا زلزلہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان

انہوں نے بتایا کہ ہم نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اس زلزلے کی پیش گوئی کی تھی اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ای کیو کیو این کے یوٹیوب چینل کو فالو کریں تاکہ زلزلوں سے متعلق بروقت معلومات اور انتباہات حاصل کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن انسانی جانوں کو بچانا ہے۔ ہم پاکستان کے 5 ہزار کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے زلزلوں کی درست پیش گوئی کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای کیو کیو این دنیا کا پہلا آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو زلزلوں کی پیش گوئی پر کام کر رہا ہے۔

ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلے کے دوران محفوظ مقامات کا تعین کر لیں اور ضروری اشیا (فرسٹ ایڈ کٹ، پانی، فون چارجرز) تیار رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *