محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج رات سے ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہوگا، جس کے اثرات سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں دریائے کابل، سندھ اور جہلم کی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے، جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (24 اپریل) سے کراچی میں گرمی کی لہر پھر سے فعال ہوگی، جہاں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی ہیٹ ویو جیسی حالات پیدا ہو سکتی ہیں، جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔