ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہو گیا ہے، اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔ ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل میں شد ید ژالہ باری کی وجہ سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔