پنجاب حکومت کا بے گھر افراد کو مفت پلاٹ اور لاکھوں خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا بے گھر افراد کو مفت پلاٹ اور لاکھوں خاندانوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اقتدار کا رخ ان کی طرف ہوگیا ہے، جن کا حق تھا۔ وزیراعلیٰ کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، ٹانگ پر ٹانگ رکھنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے جائیں گے۔ اگلے ماہ پنجاب میں راشن کارڈ لانچ کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راشن کارڈز پر ہر خاندان کو چار ماہ میں دس ہزار روپے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 ہزار گھر تعمیر کر دیے ہیں، 5 سال حکومت کرنیوالوں نے تین ہزار گھر نہیں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی گھر میں کوئی معذور بچہ پیدا ہو تو یہ معذوری صرف اس بچے تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس سے پورے خاندان کو تکلیف ہوتی ہے، خصوصی افراد کیلئے فلاحی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے۔ دعا ہے کہ تمام خصوصی افراد اپنی زندگی بہتر طور پر گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے ہیروز یہاں وہیل چئیرز پر موجود ہیں، ریاست ماں کی طرح ضرورتمندوں کا خیال رکھتی ہے، خصوصی افراد کی خدمت کرنا میرا خواب ہے۔ حکومت کسی ضرورتمند فراد تک پہنچنا چاہے تو پہنچ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *