کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں سعود شکیل اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا، فن ایلن چھ رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ حسن نواز کی گری وہ ایک رنز بنا سکے انہیں حسن علی کی گیند پر خوشدل شاہ نے کیچ آؤٹ کیا۔
کوشل مینڈس 12 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، خواجہ نافع ایک رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما کر واپس چلے گئے، رائیلی روسو بھی ایک رنز بنا سکے اور وہ محمد نبی کا شکار بنے۔ فہیم اشرف اور سین ایبٹ تین تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد عامر نے اچھی کوشش کی اور 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے انہوں نے تین چھکے اور دو چوکے بھی لگائے انہیں عامر جمال نے بولڈ کیا۔ ابرار احمد پانچ رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے، اس طرح اسے 56 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سعود شکیل 33 اور علی ماجد نو رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد نبی، عباس آفریدی نے دو دو جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز ٹم سائفرٹ اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے کیا۔ 60 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی گری انہوں نے 31 رنز بنائے اور ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف نے انہیں کیچ آؤٹ کیا۔
ٹم سائفرٹ 27 رنز بنا کر سعود شکیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ محمد ریاض اللہ چھ رنز بنا کر علی ماجد کی گیند پر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ ایک رنز بنا سکے انہیں بھی علی ماجد نے آؤٹ کیا۔
عرفان خان نے 17 رنز بنائے اور ایبٹ کی گیند پر ایلن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز 70 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز نے مقزرہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد، محمد عامر نے دو، دو جبکہ سین ایبٹ، سعود شکیل اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔