ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں براہ راست بیر ونی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں براہ راست بیرونی سر مایہ کاری کا حجم 1.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.44 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ، توانائی، ٹیلی کام اور مینوفیکرنگ کے شعبے میں ہوئی ہے۔
مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے دوران 8 فیصد کی کمی ہوئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.38 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.51 ارب ڈالر تھا۔