مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثناء اللہ

مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلح لشکر کشی کے ذریعے مظفرآباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرامن احتجاج اور لانگ مارچ عوام کا حق ہے، تاہم مسلح لشکر کشی کے ذریعے مظفرآباد پر قبضے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے اس تحریک کی آبیاری ہوئی ہے، اور اسے کسی کمیٹی کے مطالبے پر ضائع نہیں کیا جا سکتا۔

ن لیگی سینیٹر کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس مرتبہ اراکین کے حلف نامے میں پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہر طرح کی پیشکش کی گئی مگر وہ اسے مسترد کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ابتدائی طور پر مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

Related Articles