ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے

پاکستان کے مختلف حصوں میں ہفتہ کے روز 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک ہفتے کے دوران آنے والے تیسرے زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 47 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور دفاتر چھوڑ کر عمارتوں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے قریب 94 کلومیٹر کی گہرائی میں 36.21 شمال طول بلد اور 71.34 مشرقی طول بلد پر تھا۔

لوئر دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، سوات، صوابی، گلگت اور مردان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب کے چنیوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، بھلوال اور مانسہرہ کے علاوہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے آٹھمقام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شہریو ں کا کہنا ہے کہ’یہ مختصر لیکن ایک طاقتور زلزلہ تھا، خوش قسمتی سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جو افغانستان میں اشکاشم سے 53 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *