گزشتہ ماہ مارچ میں ملکی آئی ٹی بر آمدات 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں، اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل کی کاوشوں کے نتیجے میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمد ات 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی ہیں جب کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی عالمی سطح پر موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔