شہر قائد میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ

شہر قائد میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے گریز کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *