پی ایس ایل 10:  کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

پی ایس ایل 10:  کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج میدان میں اتریں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔

کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، ایڈم ملن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی

دفاعی چیمپیئن اسلام آباد آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم اور سلمان آغا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *