خیرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

خیرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے علاج کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ حکومت ان ٹرانسپلانٹس کا تمام خرچ برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت خود اُٹھائے گی۔

مزید پڑھیں: آسان کاروبار فنانس سکیم، کتنا قرضہ حاصل کیا جاسکتا ہے؟ تفصیلات آگئیں

مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے پروگرام کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ان سروسز کو مکمل طور پر مفت فراہم کرے گی۔

مزید برآں کینابیس پلانٹ کے استعمال کے حوالے سے علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے قواعد کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *