محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مہمند، خیبر اور کرم میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ جنوبی علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔بلوچستان میں بھی موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاجبکہ بالائی اضلاع میں بعد دوپہر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

آج ملک میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور میٹھی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رات کے وقت آندھی، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *