ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا:جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا:جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کےجنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے جس میں ہر عقیدے ہر مسلک کی نمائندگی شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معاملات حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلے بغیر چارہ نہ ہوگا، سلمان اکرم راجہ

آج ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں، چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ، میں اور ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف پلان بنتے ہیں، مگر ہم پھر بھی کہتے ہیں آؤ ہم سے مذاکرات کرو۔

آئین کے تحفظ اور بہتری کے لئے ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان چلی ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کا آپس میں کوئی ماپنے کا پیمانہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل میرے علم میں نہیں ، عمران خان سے ملاقات کے بعد پتہ چلے گا :  سلمان اکرم راجہ

ہم سب ایک فریب زدہ نظام کے نیچے جی رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں، انشا ء اللہ فتح ہماری ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *