وزیر اعلی مریم نواز نے گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دیدی

وزیر اعلی مریم نواز  نے گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے لیئے وضح کردہ نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پنجاب حکومت کے زمہ دارین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *