کراچی میں امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے بعض امتحانی مراکز میں میٹرک امتحانات جاری ہیں اس دور ان انٹرمیڈیٹ کے بھی امتحانی مراکز ہیں امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی عمل تاخیر کا شکار ہو نے لگا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں تاحال کوئی چیئرمین بھی نامزد نہیں ہوسکا، سرچ کمیٹی کی جانب سے منتخب 2 چیرمینز انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چارج لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔